سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشت گرد گرفتار
ڈی جی خان : سی ٹی ڈی اہلکاروں نے ڈیرہ غازی خان میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار کرلیے۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس نے دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع موصول ہونے پر چھاپہ مار کارروائی کی۔
قومی ہیرو کیلئےصدقہ زکوٰة جمع کرائیں،لندن میں نوازشریف کےعلاج کیلیے چندہ مہم
ترجمان انسداد دہشت گردی کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد حساس ادارے کے دفتر کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، دونوں دہشت گردوں کی شناخت اسماعیل اور ولی محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔چھاپہ مار کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم القاعدہ ہند سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو حراست میں لیا ہے۔
عالمی جریدے بلومبرگ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قرار دے دیا
سی ٹی ڈی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے دستی بم اور خطرناک اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔یاد رہے کہ 10 نومبر کو ڈیرہ غازی خان میں پولیس مقابلے میں 2 اشتہاری ملزم ہلاک جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا تھا۔