سی ٹی ڈی افسر راجہ عمر خطاب پر دہشت گرد حملے کا خطرہ، الرٹ جاری

0
44

محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی) کے افسر راجہ عمر خطاب پر دہشت گرد حملے کا خطرہ سامنے آیا ہے، متعلقہ ادارے نے الرٹ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بدامنی پھیلانے کے لیے ملک دشمن عناصر پھر جال بننے لگے لیکن دہشت گردوں کے ناپاک عزائم ہمیشہ کی طرح خاک ہوں گے۔ سی ٹی ڈی افسر راجہ عمر خطاب پر دہشت گرد حملے کے خطرے کے پیش نظر متعلقہ ادارے کی جانب سے الرٹ جاری کردیا گیا۔

آئی جی سندھ آفس سے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو خط لکھا گیا ہے جس پر ایڈیشنل آئی جی نے کاونٹرٹیرارزم ڈپارٹمنٹ کو بھی خط لکھ دیا۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں چھپے شاکر اللہ نے2گروپس تشکیل دیے ہیں، ٹارگٹ کلنگ ٹیم کو بدامنی پھیلانے کے احکامات ملے ہیں، عاصم کیپری کے بھائی عمیرکیپری کو مذہبی رہنماؤں کو ٹارگٹ کاٹاسک ملا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شاہد تھیلےوالا اور محسن کا گروپ سی ٹی ڈی افسرعمر خطاب کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ ناخوشگوار صورت حال سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات کو مؤثر بنایا جائے

Leave a reply