کالاباغ؛ سی ٹی ڈی پر حملہ جوابی فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک

کالا باغ کے علاقے میں دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی میانوالی کی ٹیم پر حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ 2 فرار ہوگئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کالا باغ میں مسلح دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کی ٹیم پر حملہ کیا، 20 منٹ تک دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا اور اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد کی شناخت کالعدم ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر حبیب الرحمان کے نام سے ہوئی ہے، دہشتگرد کے قبضے سے کلاشنکوف، خودکش جیکٹ اور ٹی ٹی پی کے اسٹیکرز برآمد ہوئے ہیں جبکہ مزید تفتیش کی جاری ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں
اگرعوام کو پی ایس ایل کا ترانہ اچھا نہیں لگا تو بھائی حاضر ہے:علی ظفر
ڈی آئی خان:کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کو حادثہ۔،2 خواتین جاں بحق،25 افراد زخمی
دوسری درخواست ضمانت، عمران خان کو عدالت نے پیر کو طلب کرلیا
ترکیہ کے صدر اردوان اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان ملاقات
کراچی کنگز کو ہوم گراؤنڈ پر مسلسل دوسری شکست، اسلام آباد 4 وکٹوں سے کامیاب
سی ٹی ڈی کے مطابق فرار ہونیوالے دونوں دہشتگردوں کی تلاش میں گرینڈ سرچ آپریشن جاری ہے، دہشتگردی کے واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ٹی سرگودھا میں درج کرلیا گیا ہے۔

Shares: