سی ٹی او لاہور کا اہم فیصلہ، چالان جمع کروانے والوں کے لیے اہم اقدام

سی ٹی او لاہور کا شہریوں کےلئے ایک اور احسن اقدام، شہری اب ایزی پیسہ اور جاز کے ذریعے بھی چالان جمع کروا سکیں گیں، اس سے پہلے شہریوں کو آن لائن بینکنگ اور اے ٹی ایم سے جرمانہ جمع کروانے کی سہولت دی گئی تھی، سٹی ٹریفک پولیس اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے الیکٹرانک پیمنٹ سسٹم جاری، سی ٹو او لاہور کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر تین ٹریفک سکیٹرز میں سہولت دی گئی ہیں، آئندہ چند روز میں اسے تمام شہر میں لانچ کر دیا جائے گا، دس روز کے دوران 12 سو سے زائد چالان ٹکٹس پر جرمانے وصول کئے جاچکے ہیں، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے شہریوں کی سہولت کو یقینی بنایا جا رہا ہے، چالان کی صورت میں شہری موقعہ پر ہی جرمانہ جمع کروا کر کاغذات واپس حاصل کر سکتے ہیں۔ مینول ورک کو کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے۔
ہمارا مقصد شہریوں کےلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

Comments are closed.