محکمہ ثقافت و سیاحت میں کروڑوں روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت 7اپریل تک ملتوی کردی

0
40

کراچی :احتساب عدالت نے محکمہ ثقافت و سیاحت میں کروڑوں روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت 7اپریل تک ملتوی کردی ہے ۔احتساب عدالت میں محکمہ ثقافت و سیاحت میں کروڑوں روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

ریفرنس کے مرکزی ملزم سابق ایم ڈی سندھ ٹورازم روشن قناصرو و دیگر ملزمان کو پیش کیا گیا۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی۔ ریفرنس میں دس گواہاں کے بیان قلمبند کیئے جاچکے ہیں۔ نیب کے مطابق سندھ میں کلچرل کی ترویج کا کام ان کو سونپا گیا تھا لیکن کسی علاقے کام نہیں کیا۔ ملزمان نے قومی خزانے کو 4 کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔

Leave a reply