کراچی مین ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم مجتبیٰ حیدر کو چھاپہ مار کارروائی میں شاہراہِ پاکستان کراچی سے گرفتار کیا گیا، کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی اور موبائل فون برآمد ہوئے۔ملزم سے 14ہزار امریکی ڈالر اور 2عدد موبائل فون برآمد ہوئے جبکہ موبائل فونز سے غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت سے متعلق ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد کر لئے گئے۔ملزم نے تفتیش کے دوران غیر قانونی غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔
ترجمان کے مطابق ملزم کو مع شواہد مزید کارروائی کیلئے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی قید 3 پاکستانی جیل سے غائب، فیک انکاونٹر کا خدشہ
اوکاڑہ: ‘ستھرا پنجاب’ کے کارکن فاقہ کشی پر مجبور، خودسوزی کی دھمکی