کرنٹ اکاﺅنٹ پہلی سہ ماہی میں سر پلس ،وزیراعظم میدان میں آ گئے، کیا خوشخبری سنائی؟

0
39

کرنٹ اکاﺅنٹ پہلی سہ ماہی میں سر پلس ،وزیراعظم میدان میں آ گئے، کیا خوشخبری سنائی؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بالآخر ہم درست سمت میں چل نکلے ہیں،73 ملین ڈالر کے سرپلس کیساتھ کرنٹ اکاﺅنٹ پہلی سہ ماہی کیلئے 792 ملین ڈالر سرپلس ہو گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیلئے عظیم خوشخبری ہے،ستمبر میں 73 ملین ڈالر کے سرپلس کیساتھ کرنٹ اکاﺅنٹ پہلی سہ ماہی کیلئے 792 ملین ڈالر سرپلس ہو گیا۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 1492 ملین خسارے کا سامناتھا،گزشتہ ماہ برآمدات 29 فیصد بڑھیں جبکہ ترسیلات زر میں 9 فیصد اضافہ ہوا۔

قبل ازیں دو روز قبل اسٹیٹ بینک ذرائع کی جانب سے کہا گیا تھا حکومت کے مؤثر معاشی اقدامات کے باعث پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوگیا، اس حوالے سے ترجمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ ساڑھے4سال بعد سر پلس ہوا، اکتوبر میں کرنٹ اکاؤنٹ 9 کروڑ 90 لاکھ ڈالرسرپلس رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا اکتوبر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں4.49ارب ڈالر ریکارڈ کمی ہوئی، جولائی تا اکتوبر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گھٹ کر1.47ارب ڈالر رہ گیا، اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال جولائی تا اکتوبرکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ5.56ارب ڈالر تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کسی حکومت کی سب سے بڑی معاشی کامیابی یہی ہوتی ہےکہ وہ کرنٹ اکاونٹ خسارےپرقابوپالے،موجودہ حکومت نے یہ کام ممکن کردکھایاہے

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر، 1.1 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی، گزشتہ سال جولائی تا اکتوبر بیرونی سرمایہ کاری 7.75 کروڑ ڈالر منفی تھی۔نجی شعبے میں 66، سرکاری شعبے میں 43 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔سرکاری شعبے میں سرمایہ کاری حکومتی تمسکات میں ہوئی، رپورٹ کے مطابق براہ راست سرمایہ کاری 65 کروڑ، اسٹاک مارکیٹ میں 1.56 کروڑ ڈالر رہی۔

Leave a reply