اسلام آباد:قوم کے لیے اچھی خبر!پانچ ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارے میں نمایاں کمی ہوئی مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ اطلاعات کے مطابق مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پانچ ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارے میں نمایاں کمی ہوئی جبکہ مالی خسارا اور تجارتی خسارا بھی کم ہو رہا ہے۔ان خیالات کااظہارمشیرخزانہ نے معاشی ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا
40 روپے میں لاہورکی سیر،اورلائن ٹرین چلے گی تو ہوگا مسافرکوسکون
تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے حکومتی معاشی ٹیم کےہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ ماہ میں ملکی معیشت میں بہتری آئی ہے، برآمدات میں 10فیصد اضافہ ہوا ہے اور پاکستان اسٹاک مارکیٹ40 ہزار کی سطح عبور کرچکی ہے جبکہ حکومتی اخراجات پر بھی زبردست کنٹرول رکھا جارہا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر نا صرف مستحکم رہےبلکہ اس میں اضافہ ہوا،ہم چاہتے ہیں اس ملک میں نوکریاں ملیں اور روز گار کے مواقع پیدا ہوں۔
لاہورہائیکورٹ نےملک بھرمیں فحش ویب سائٹس کی بندش نہ ہونے پروفاق سے جواب طلب کیا ہے
عبدالحفیظ شیخ نے یہ بھی کہا کہ نان ٹیکس ریونیو میں 5 ماہ میں 100 فیصد سےبھی زیادہ اضافہ ہوا جبکہ ٹیکس ریونیو میں پچھلے سال کی نسبت 16 فیصد اضافہ ہوا۔مشیرخزانہ کا کہنا تھا کہ کاروباری طبقے کیلئے بجلی اور گیس کو سبسڈیائز کررہے ہیں جبکہ کم آمدنی والے افراد کو تعمیرات کیلئے سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
عمران خان نے نوازشریف کا قرض اتاردیا،عمران خان بنائے گا نیا پاکستان
مشیرخزانہ کہتے ہیںکہ تاریخ میں پہلی بارپورٹ فولیوسرمایہ کاری میں 1ارب ڈالر کے قریب سرمایہ کاری ہوئی اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں آنے میں اچھا محسوس کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک کے صدر نے پاکستان کی اکنامک پرفارمنس کو سراہا جبکہ اے ڈی بی نے پاکستان کی پرفارنس میں بہتری دیکھ کرپروگرام میں 3 ارب ڈالرکا اضافہ کیا جبکہ آئی ایم ایف کی ٹیم بھی یہاں آئی اور پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کو دیکھ کر کہا کہ پاکستان نے اپنے وعدے بخوبی پورے کیے۔
ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پرعمل، 7دسمبرکواجلاس بلالیاگیا
مشیربرائےخزانہ کا ٹوئٹ میں یہ بھی کہنا تھا کہ کےایس ای 100 انڈیکس نومبرمیں 14.9 فیصد بڑھ گیا تھا جبکہ انڈیکس میں اگست کے بعد سے 36.6 فیصد اضافہ ہوا جو ساڑھے دس ہزار پوائنٹس بنتا ہے۔واضح رہے اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں مضبوط رحجانات سرمایہ کاروں کےاعتمادکی عکاسی ہے۔