نیویارک:ملعون سلمان رشدی نیویارک میں چاقوحملے میں زخمی ،اطلاعات کے مطابق سلمان رشدی کو اس وقت چاقو سے وار کیا گیا جب وہ نیویارک میں تقریر کرنے والے تھے،نیویارک سے ذرائع کا کہنا ہے کہ شیطانی آیات کے مصنف پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ چوٹاکوا، بفیلو میں تقریب میں اسٹیج پر جا رہے تھے۔
https://twitter.com/CharlieSavenor/status/1558104554650181639?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1558104554650181639%7Ctwgr%5E8225b2a122039b1dd5d99d1c10ffe510f5c28819%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fnews.sky.com%2Fstory%2Fauthor-salman-rushdie-attacked-on-stage-at-event-in-new-york-12671352
عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک شخص نے مسٹر رشدی کو چاقو مارنے سے پہلے اسٹیج پر دھاوا بولا، یہ حملہ اس وقت کیا جب سلمان رشدی اسٹیج کی جانب بڑرہا تھا ۔یہ بھی یاد رہے کہ انہیں پہلے بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں مل چکی ہیں اور 1989 میں ایران کے رہنما آیت اللہ روح اللہ خمینی نے ان پر فتویٰ دیا تھا۔مشرق وسطیٰ کے اس ملک نے رشدی کو مارنے والے کے لیے 30 لاکھ ڈالر سے زیادہ کے انعام کی پیشکش بھی کی ہے۔
سلمان رشدی کو تقریباً 10 سال تک روپوش رہنے پر مجبور کیا گیا اور ان پر فتویٰ لگانے کے بعد انہیں پولیس تحفظ حاصل رہا۔
نوٹ۔اس خبر کو اپڈیٹ کیا جا رہا ہے








