کراچی پولیس کے بعد کسٹم حکام بھی سنگین واردات میں ملوث نکلے

0
83

کراچی کے ایک شہری مدثر نے پریڈی تھانے میں مقدمہ درج کرایا ہے جس میں اغوا اور ڈکیتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ درج مقدمے کے مطابق ملزمان میں کسٹمز انفورسمنٹ سندھ کا اسکواڈ انچارج اور ویئر ہاؤس کسٹم بلڈنگ شامل ہیں، جنہیں پولیس تاحال گرفتار نہ کرسکی۔پولیس کے بعد اب کسٹم حکام کے بھی مبینہ ڈکیتی اور شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، شہری نے کسٹم اہلکاروں کے خلاف مقدمہ میں درج کرادیا۔
پولیس کے مطابق 19 ملزمان کے خلاف ستمبر 2023 کو ڈکیتی کی درخواست دائر کی گئی تھی، ملزمان کے دیگر ساتھیوں میں شاہ وزیر اور اشلاح شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف انکوائری مکمل کرلی گئی ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے 17 جنوری 2024 کو گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔انکوائری رپورٹ کے مطابق ملزمان شہریوں کو بیوقوف بناکر نان کسٹم گاڑیاں فروخت کرنے میں ملوث ہیں، ملزمان نے شہری شہروز کو دھوکا دہی سے نان کسٹم پیڈ قیمتی گاڑی بیچی تھی، ملزمان نے اگست 2023 میں شہری شہروز کی گاڑی چھین لی تھی۔ملزمان کوعدالت نے پریڈی تھانے میں درج مقدمہ میں 6 فروری کو طلب کر رکھا ہے۔

Leave a reply