خیبر پختونخوا مالی مشکلات کا شکار،ہسپتالوں میں دوایوں کی قلت

خیبر پختونخوا میں دوایوں کی شدت قلت سامنے آگئی جس کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہے اس حوالے سے ڈی جی ہیلتھ نے سیکریٹری ہیلتھ کو اسپتالوں کے مالی مشکلات سے آگاہ کر دیا ہے، ڈی جی ہیلتھ کی جانب سے بھیجے گئے دستاویز کے مطابق اسپتالوں میں امیونوگلوبولینز، اینٹی ریبیز ویکسین اور ایمرجنسی ادویات کی کمی ہے، فنڈز نہ ہونے کے باعث ادویات کی خریداری کے لیے تاحال کوئی آرڈر نہیں دیا گیا۔ لہذا ادویات کی قلت دور کرنے کے لیے 9 ارب روپے فوری درکار ہیں، ادویات کی خریداری کی مد میں 2.67 ارب روپے کے بقایاجات ہیں، بقایات اور اضافی 6 ارب روپے جاری کیے جانے کی درخواست کی گئی ہے۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ محکمۂ خزانہ نے 2022-23 میں 99 کروڑ 77 لاکھ روپے کا بجٹ دیا، 99 کروڑ 77 لاکھ روپے کے بجٹ سے ادویات کی قلت ختم نہیں ہو سکتی۔سیکریٹری ہیلتھ خیبر پختون خوا محمود اسلم نے مقامی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ صوبہ مالی مشکلات کا شکار ہے، فنڈز کی کمی کا سامنا ہے۔ محمود اسلم کا یہ بھی کہنا ہے کہ ادویات اور طبی آلات کے لیے خیبر پختون خوا حکومت سے پیسے مانگے ہیں، حکومت نے کہا ہے کہ وفاق سے فنڈز ملتے ہی رقم جاری کر دیں گے۔

Comments are closed.