عمران خان کو کب یقین آئے گا وہ ملک کے وزیراعظم ہیں؟ شیری رحمان

0
36

عمران خان کو کب یقین آئے گا وہ ملک کے وزیراعظم ہیں؟ شیری رحمان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کو کب یقین آئے گا وہ ملک کے وزیراعظم ہیں؟ عمران خان ڈیڑھ سال گزرنے کے بعد بھی کنٹینر پر کھڑے ہیں،آپ مخالفین کی نقل تو اتار سکتے ہیں حکومت نہیں کر سکتے، آپ کااحتساب خود سے نہیں بلکہ مخالفین سے شروع ہوتا ہے، عمران خان لوگوں کواحتساب اورمیرٹ پرلیکچر نہ دیں،حکومتیں کنٹینر پر کھڑے ہو کر نہیں چلائی جاتیں.

باغی سیپشل،پاکستانی سیاست میں دسمبر کا مہینہ انتہائی اہم، کیا ہونے جا رہا ہے؟چہ میگوئیاں‌ جاری

جہاز کو دیکھ کر نواز ٹھیک ہو گیا،ڈاکوؤں کا مقابلہ کروں گا، خان کرسی کیلئے نہیں تبدیلی کیلئے آیا ہے، وزیراعظم

نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

لندن میں ایسا استقبال ہوا کہ نواز شریف نے پاکستان واپس جانے کی خواہش کر دی

شیری رحمان نے مزید کہا کہ بغیر کسی ثبوت کےرہنما وَں کو قید میں رکھنا روایت بن گئی ہے،موجودہ حکومت کے پاس عوام کو دینے کیلیے کچھ نہیں، موجودہ حکومت نے پارلیمان کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے،70دن سے بغیر ریکوزیشن سینیٹ کا اجلاس نہیں بلایا جارہا ہے، حکومت کی ناقص پالیسیوں پر اپوزیشن متحد ہے

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سوچ سمجھ کر بات کیا کریں، ہر جملہ ان کی بات کی نفی کرتا ہے، عمران خان اب بھی خود کو اپوزیشن لیڈر سمجھتے ہیں۔ بارش زیادہ ہو تو پانی کا زیادہ ہونا قدرت کا اصول ہے،مگر لائٹ کی اسپیڈ سے تیز ٹرین میں سفر کوئی اصول نہیں حکومت ٹماٹر، آٹا اور دوائیں مہنگی کر کے عوام کا پیسہ لوٹ رہی ہے۔اگر منی لانڈرنگ کی وجہ سے پیسے کی قدر کم ہوتی ہے تو ایک سال میں روپے کی بے قدری کا ذمہ دار کون ہے؟

Leave a reply