باغی سیپشل،پاکستانی سیاست میں دسمبر کا مہینہ انتہائی اہم، کیا ہونے جا رہا ہے؟چہ میگوئیاں‌ جاری

0
118

باغی سیپشل،پاکستانی سیاست میں دسمبر کا مہینہ انتہائی اہم، کیا ہونے جا رہا ہے؟چہ میگوئیاں‌ جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے لئے ماہ نومبر اور دسمبر انتہائی اہم ہیں، نومبر اور دسمبر میں ایک طرف عدالتوں سے اہم فیصلے آنے ہیں تو دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان کی مدت ملازمت ختم ہو رہی ہے،وزیراعظم عمران خان پر دہشت گردی کیس کا فیصلہ آنا ہے، پرویز مشرف پر سنگین غداری کیس کا فیصلہ بھی دسمبر میں آنا ہے، چیف الیکشن کمشنر بھی دسمبر میں ریٹائرڈ ہو رہے ہیں.

26 نومبر سے تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر اپوزیشن جماعتوں کی درخواست پر سماعت شروع ہونی ہے، فارن فنڈنگ کیس کی درخواست پی ٹی آئی کے سابق رہنما نے الیکشن کمیشن میں دی تھی، روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی درخواست اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے گزشتہ روز دی تھی جس کو الیکشن کمیشن نے قبول کر لیا

28 نومبر کو سابق صدر پرویز مشرف کے غداری کیس کا فیصلہ بھی آنا ہے، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کیا ہے اور کہا ہے کہ پرویز مشرف کے وکیل کو تین بار مہلت دی اب 28 نومبر کو فیصلہ سنایا جائے گا،

5 دسمبر کو چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم ہو رہی ہے، اپوزیشن جماعتوں کی خواہش ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ انہی کے دور ملازمت میں ہو، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آج مطالبہ کیا ہے کہ اگر فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں ہوتا تو ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے.

الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرری، خورشید شاہ کا قانونی کاروائی کا اعلان

الیکشن کمیشن کی اراکین کی تقرری، مسلم لیگ ن بھی میدان میں آگئی، مریم اورنگزیب کا بڑا اعلان

افسوس، پارلیمنٹ پر حملہ کر دیا گیا، رضا ربانی نے ایسا کیوں کہا؟

5 دسمبر کو وزیراعظم عمران خان پر پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کیس کا فیصلہ آنا ہے، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے، سرکاری وکیل نے آخری سماعت پر کہا تھا کہ ہمیں وزیراعظم عمران خان کی بریت پر کوئی اعتراض نہیں.

15 دسمبر کو سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیرون ملک کی اجازت ختم ہو رہی ہے، نواز شریف بیماری کے باعث لندن روانہ ہو چکے ہیں، جہاں وہ گھر میں مقیم ہیں، انہوں نے ایک بار ہسپتال کا دورہ کیا، نواز شریف کی لندن گھر میں فزیو تھراپی جاری ہے، نواز شریف کی سزا اسلام آباد ہائیکورٹ نے 8 ہفتوں کے لئے معطل کی تھی، نواز شریف کی سزا معطلی 25 دسمبر کو ختم ہونی ہے تا ہم علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت انہیں 4 ہفتوں کے لئے ملی ہے نواز شریف 4 ہفتوں بعد واپس آئیں گے یا نہیں 15 دسمبر تک معلوم ہو گا.

نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت کیا کرنے جا رہی؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتا دیا

شہباز اگر مگر کے بغیر واضح طور پہ بتائیں کہ نواز شریف واپس آئیں گے؟ عدالت

لندن میں ایسا استقبال ہوا کہ نواز شریف نے پاکستان واپس جانے کی خواہش کر دی

21 دسمبر کو چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کی مدت ملازمت ختم ہو رہی ہے,چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم31 دسمبر کو ریٹائر ہوں گے اور یکم جنوری 2020 کو سینئر ترین جج جسٹس مامون الرشید شیخ گورنر ہاﺅس لاہور میں حلف اٹھائیں گے، ان کے ساتھ دوسرے جج جسٹس شاہد مبین بھی31 دسمبر کو ہی ریٹائر ہوںگے،

Leave a reply