9 مئی کے ملزمان ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

0
33
peshawar-protest

پشاور انسداد دھشتگردی عدالت نے نو مئی کو احتجاج کے دوران اینٹی نارکوٹکس فورس کے گاڑی کو نذر آتش کرنے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کے تین کارکنان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ،اے ٹی سی جج ڈاکٹر عامر نذیر نے تینوں ملزمان کو تفتیش کے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کردیے۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان ضرب اللہ ، جعفر علی اور محمد نور نے نو مئی کو احتجاج کے دوران اینٹی نارکوٹکس کے گاڑی کو آگ لگائی تھی ۔ ملزمان کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئی تھی ۔ تفتیشی افسر کے مطابق تینوں ملزمان دیگر ساتھیوں کو پرتشدد احتجاج پر ورغلا رہے تھے ۔ تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ملزمان سے تفتیش کی ضرورت ہے لہذا جسمانی ریمانڈ پر دیا جائے ۔ عدالت نے تینوں ملزمان کو تفتیش کے لیے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پر پولیس کے تحویل میں دیدیا ۔

Leave a reply