اداروں کی اصلاح اور کارکردگی کے حوالے سے اقدام جاری ہیں. ایف ائی اے نے محکمہ کسٹم کے خلاف بھی اہم انکوائری اور تحقیقات کا فیصلہ کر لیا ہے.اس سلسلے میںپچھلے تین سال کا ریکارڈ مانگ لیا ہے جس میں ، نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، منشیات و دیگر اشیاء شامل ہیں ہدایت کی گئ ہیں کہ7 دن کے اندر رپورٹ پیش کی جائے
یہ حکم کراچی میں اور کوئٹہ میں محکمہ کسٹمزکو بھی ہدایات جاری کی گیا ہے. ایف آئی اے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ سامان کب کسے اور کتنا پکڑا ہے .سب تفصیلات ضبط شدہ سامان کے ساتھ مہیا کی جائیں.
اسی طرح یہ بھی ہدایات جاری کی گی ہں کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں محکمہ کسٹمز سے ٹمپرڈ اور قیمتی گاڑیوں نیلامی کے کے مکمل ڈاکومنٹل ثبوت مہیا کیے جائیںِ ۔ اسی طرح ضبط کی گئی شراب، ہیروئن، چرس اور حشیش کی تفصیلات بھی مانگ لی گئی ہیں. اور جو اشیا تلف کی ہیں ان کا ثبوت بھی پیش کیا جائے.