کراچی میں کسٹم اہل کاروں کی فائرنگ، کئی دکاندار زخمی

کراچی:کراچی میں کسٹم اہل کاروں کی فائرنگ، کئی دکاندار زخمی :اطلاعات کے مطابق شہر قائد میں رات گئے پرانی سبزی منڈی پرمبینہ طورپر کسٹمز اہل کاروں کی ایک کارروائی کے دوران 3 دکان دار زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی کے قریب کسٹمز نے مبینہ طور پر چھاپا مار کارروائی کی تھی، جس کے خلاف ٹائروں کے تاجروں نے احتجاج کیا، تاجروں نے یونی ورسٹی روڈ کے دونوں ٹریک رکاوٹیں لگا کر بندکر دیے۔

کسٹمز ذرایع کا کہنا تھا کہ چھاپا مار کارروائی اسمگلنگ کے ٹائروں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی تھی، کسٹمز اہل کاروں کا کہنا تھا کہ محکمے کی جانب سے کارروائی سے قبل قانونی تقاضے پورے کیے گئے تھے۔

ادھر پرانی سبزی منڈی کی سڑکیں تاحال بند ہیں، جب کہ پولیس اس واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ کسٹمز چھاپے کے معاملے کی تحقیقات ہو رہی ہے، تاجروں کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا، جس کے اندراج کے لیے درخواست وصول کر لی گئی ہے۔

Comments are closed.