اسرائیل کی دو آبی تنصیبات پر سائبر حملہ

0
48

تل ابیب : اسرائیل کی دو آبی تنصیبات پر سائبر حملہ ،اطلاعات کےمطابق صیہونی حکومت کی دو آبی تنصیبات کو ابھی حال ہی میں سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

صیہونی اخبار یدیعوت احارانوت نے جمعہ کو اسرائیلی آبی تنصیبات پر حملے کی خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ الجلیل الاعلی واٹر پمپ اور مقبوضہ بیت المقدس کے جنوبی علاقے کی تنصیبات کو سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

صیہونی حکومت کے واٹر کارپوریشن نے بھی آبی تنصیبات پر سائبر حملے کی تصدیق کر دی ہے۔

تقریبا تین مہینے پہلے بھی صیہونی ذرائع نے ایسی ہی ایک کارروائی میں مقبوضہ فلسطین میں پینے کے پانی کی تنصیبات پر سائبر حملے کی خبر دی تھی۔

Leave a reply