سائفر کیس؛ ان کیمرہ ، درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسدعمر ایف آئی اے کی ملزمان کی لسٹ میں شامل نہیں
0
49
Imran Khan

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ان کیمرہ کرنے کی درخواست دائر کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کی متفرق درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کردی ہے جبکہ ایف آئی اے اسپیشل پراسیکیوٹر شاہ خاور نے متفرق درخواست عدالت عالیہ میں دائر کی۔

جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کل ایف آئی اے کی متفرق درخواست پر سماعت کریں گے اور سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بھی کل سماعت کے لئے مقرر ہے تاہم واضح رہے کہ گزشتہ روز سائفر گمشدگی کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو قصور وار قرار دیا گیا۔

جبکہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کیس سے متعلق چالان آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت میں جمع کرایا تھا جس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو قصور وار قرار دیا گیا تھا، ایف آئی اے نے عدالت میں جمع کرائے گئے چالان میں عمران خان اور شاہ محمود کو ٹرائل کر کے سزا دینے کی استدعا کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پرینکسٹر یوٹیوبر کو گولی مارنے والے کو عدالت نے رہا کردیا
انقرہ میں دھماکہ کی تحقیقات شروع
ن لیگ کا انتقامی سیاست اور اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی سے گریز کا فیصلہ
نواز شریف کا مقصد نظام کی اصلاح، عوام کی فلاح ہے. مریم نواز شریف
دہشت گرد تنظیموں کی سیاسی مفادات کی حوصلہ افزائی کرنے کا بدل بھاری ہو گا۔ اردوان

جبکہ ذرائع کے مطابق اسدعمر ایف آئی اے کی ملزمان کی لسٹ میں شامل نہیں جب کہ سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان ایف آئی اے کے گواہ بن گئے جن کا 161 اور 164 کا بیان چالان کے ساتھ منسلک ہے علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق چالان میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر اپنے پاس رکھ کر اسٹیٹ سیکرٹ ایکٹ کا غلط استعمال کیا، سائفر کاپی عمران خان کے پاس پہنچی مگر واپس نہیں آئی۔

Leave a reply