جمہوریہ چیک کی ہیروئن اسمگلر ماڈل ٹیریزا پربھی سپریم کورٹ مہربان ہوگئی
اسلام آباد :جمہوریہ چیک کی ہیروئن اسمگلر ماڈل ٹیریزا کو بھی سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا،اطلاعات کے مطابق جمہوریہ چیک کی ماڈل ٹیریزا کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا ، عدالت نے کسٹمز کی اپیل ابتدائی سماعت کے بعد خارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ہیروئن اسمگلنگ کیس میں جمہوریہ چیک کی ماڈل ٹیریزا کی بریت کیخلاف کسٹمز کی اپیل پر سماعت ہوئی۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ کیا ہیروئن سیمپل قانون کے مطابق لیب بھیجے گئے تھے؟ وکیل کسٹمز نے بتایا کہ ٹرائل کورٹ نے سیمپلز کی ترسیل درست قرار دی تھی، ٹیریزا نے 23اپریل کو چیک ری پبلک واپس جانا ہے۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کیس بنتا ہوگا تو ہی نام سٹاپ لسٹ میں شامل کریں گے ،اسلام آباد ہائی کورٹ کا ملزمہ کی بریت درست ہے۔عدالت نے ہیروئن اسمگلنگ کیس میں ماڈل ٹیریزا کی بریت کیخلاف کسٹمز کی اپیل ابتدائی سماعت کے بعد خارج کردی۔دو روز قبل سپریم کورٹ نے چیک ریپبلک کی ماڈل ٹریزاکو بیرون ملک جانے سے روکتے ہوئے نوٹس جاری کردیا تھا۔
وکیل کسٹم وقاراے شیخ نے بتایا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے ملزمہ ٹریزاکومنشیات کیس میں 8سال کی سزاسنائی لیکن ایپلیٹ عدالت نے ملزمہ کو بری کر دیا۔
خیال رہے چیک ریپبلک کی ماڈل ٹریزا کو لاہور ائیرپورٹ سے دسمبر 2017 کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد ٹریزا کے خلاف کسٹم حکام نے مقدمہ درج کیا
بعد ازاں لاہور سیشن کورٹ نے ماڈل ٹریزا کو اپریل 2019 میں قید کی سزا سنائی اور ٹرائل کورٹ نے شریک ملزم حفیظ کو عدم شوائد کی بنیاد پر بری کیا گیا تھا جبکہ ماڈل ٹریزا کوٹ لکھپت جیل میں قید تھی۔