کزن کے ساتھ مل کربد بخت بیٹے نے باپ کو قتل کردیا
لاہور: خون سفید ہوگیا، بیٹے نے اپنے کزن کے ساتھ مل کر باپ کو قتل کردیا جس والد نے بیٹے کو پال پوس کر بڑا کیا تھا، نافرمان بیٹے نے اسے قتل کرکے اپنی دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت بھی اجاڑ لی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں بدبخت بیٹے نے باپ کو گولی مار کر قتل کر دیا، واقعے میں مقتول کا بھتیجا بھی شامل تھا، دونوں ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق مقتول کی شناخت ریاست علی کے نام سے ہوئی ہے، اور ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کو بیٹے معظم اور بھتیجے زین نے قتل کیا، مقتول کے سر میں تین گولیاں ماری گئی ہیں تاہم قتل کرنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی-
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فارنزک کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا، جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
خواب دیکھا،استانی نے توہین مذہب کی، اسلئے ذبح کر دیا، ملزمہ طالبات کا بیان
قبل ازیں گھریلو جھگڑے پر بدبخت بیٹے نے باپ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا معمولی تکرار پر نافرمان بیٹے طیش میں آ کر پستول نکالا اور اپنے باپ پر ہی گولیاں برسادیں۔ قاتل بیٹا واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا تھا پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔ مقتول والد کی شناخت ریاض کے نام سے ہوئی۔
جبکہ سرگودھا میں شوہرنے غیرت کے نام پربیوی اوربھتیجے کو قتل کردیا تھا پولیس کا کہنا تھا کہ سرگودھا کے علاقے نیوسیٹلائٹ ٹاؤن کے رہائشی نے غیرت کے نام پراپنی بیوی اوربھتیجے کو قتل کردیا۔
سیاسی جماعتوں کے جلسے کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنیوالے دہشتگرد اسلام آباد سے گرفتار
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کوشک تھا کہ اس کی بیوی اوربھتیجے کے آپس میں تعلقات ہیں۔ ملزم سیف اللہ نے فائرنگ کر کے بیوی آسیہ اوربھتیجے آصف کو قتل کیا اورفرار ہوگیا۔ دہرے قتل کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کرلاشوں کوقبضے میں لے لیا۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں