ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پرماڈل ٹاﺅن ڈویژن میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاﺅن ڈویژن عمران احمد ملک کی زیرِنگرانی ماڈل ٹاﺅن ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 125ملزمان گرفتار کر لیئے۔ ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران17 ملزمان کے قبضہ سے10 پسٹلز، 04 رائفلز03خنجراور گولیاں برآمد کر لیں۔ منشیات فروشوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے32ملزمان کے قبضہ سے04کلو 500گرام سے زائد چرس اور307لیٹر شراب برآمد کی گئی۔چوری، امانت میں خیانت، چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب06 اشتہاری و عدالتی مجرمان کو گرفتار کیا گیا ۔ پتنگ بازی،ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، لاﺅڈسپیکر اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر58ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔