کرکٹر و گلوکار ڈی جے براوو نے بھی کورونا وائرس پر گانا ریلیز کر دیا
معروف ویسٹ انڈ یز کرکٹر و گلوکار ڈیوین براوو عرف ڈی جے براوو نے بھی دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے متعلق گانا جاری کردیا جس میں وہ لوگوں کو کورونا وائرس سے بچنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کرتے سنائی دے رہے ہیں
باغی ٹی وی : معروف ویسٹ انڈ یز کرکٹر و گلوکار ڈیوین براوو عرف ڈی جے براوو نے بھی دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے متعلق گانا جاری کردیا ڈی جے براوو نے 26 مارچ کو گانا ریلیز کیا اور محض تین دن میں ان کے اسی گانے کو دنیا بھر میں ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں جب کہ ان کے گانے کو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا جا رہا ہے
اس ڈی جے براوو نے لوگوں کو پیغام دیا ہے کہ کورونا وائرس ہندو، مسلمان، مسیحی اور دیگر مذاہب والے افراد کو بھی یکساں طور پر متاثر کر رہا ہے جب کہ یہ وبا آسٹریلیا، امریکا، بھارت و برطانیہ سمیت تمام دنیا میں یکساں طور پر پھیل رہی ہے
ڈی جے براوو کے گانے کا ٹائیٹل وی ناٹ گیونگ اپ ہے
واضح رہے کہ کرکٹر و گلوکار نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز سمیت انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم چنائی سپر کنگز کے لیے بھی گانا گایا تھا