ڈاکووں کے ہاتھوں زخمی ہونے والی خاتون کی اعلی پولیس افسر کی جانب سے عیادت

0
38

ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد کی سروسز ہسپتال آمد۔
ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد نے سروسز ہسپتال میں زیر علاج ڈویژنل پبلک سکول کی سابق پرنسپل شہلا ملک کی عیادت کی۔ ایس ڈی پی او ماڈل ٹاؤن اے ایس پی آصف بہادر اور دیگر پولیس افسران ہمراہ تھے۔ ایس ایس پی فیصل شہزاد کی زیر علاج شہلا ملک کے صاحبزادے محمد علی سے بھی ملاقات کی۔ فیصل شہزاد نے محمد علی کو ان کی والدہ کے لئے لاہور پولیس کی طرف سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد نے محمد علی سے انکی والدہ کی خیریت دریافت کی۔ فیصل شہزاد کی شہلا ملک کی جلد صحت یابی کے لئے دعا اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ ایس ایس پی آپریشنز کی شہلا ملک کو زخمی کرنے والے ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کی یقین دہانی کروائی۔ ایس ایس پی آپریشنز لاہور نے ملزم کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔
یاد رہے کہ ماڈل ٹاون کے علاقے میں اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے والی خاتون کو ڈاکووں نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا۔ جس کے بعد خاتون ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

Leave a reply