وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دادو گرڈ اسٹیشن کو محفوظ بنانے کے لئے 36 گھنٹے میں بند باندھنا لائق تحسین ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بیان میں کہا دادو گرڈ اسٹیشن کی سیلاب سے حفاظت کے لئے سول اور ملٹری حکام کے تعاون سے 36 گھنٹے میں 3 کلومیٹر کا بند باندھنا لائق تحسین اقدام ہے۔
دادو گرڈ اسٹیشن کی سیلاب سےحفاظت کیلئےسول و ملٹری حکام کےتعاون سے 36 گھنٹے کے دوران تین کلومیٹر کا بند باندھنے کا اقدام لائقِ تحسین ہے۔ رتوڈیرو اور خضدار کے درمیان M-8 پر لینڈ سلائڈنگ ہٹا کر بلوچستان کی آخری شاہراہ کو بھی ٹریفک کیلئے بحال کرنے پر میں NHA کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 13, 2022
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ رتو ڈیرو اور خضدار کے درمیان ایم 8 پر لینڈ سلائیڈنگ ہٹا کر بلوچستان کی آخری شاہراہ کو بھی ٹریفک کے لئے بحال کرنے پر این ایچ اے کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد پاکستان آرمی، رینجرز اورسول اداروں کی بروقت کوششوں سے دادو گرڈ اسٹیشن کو ڈوبنے سے بچالیا گیا تھا. ذرائع کے مطابق پاکستان آرمی، رینجرز اور سول اداروں کی مشترکہ کوششوں سے دادو گرڈ اسٹیشن کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا تھا۔ دادو گرڈ اسٹیشن کے پاس 36گھنٹے مسلسل کام کے بعد2.4کلو میٹر پروٹیکشن بند بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں دادو گرڈ اسٹیشن سیلابی ریلے سے محفوظ رہا تھا۔ گرڈ اسٹیشن کے اِرد گرد بند بنانے سے نہ صرف گرڈ محفوظ رہا بلکہ علاقے کو بجلی کی فراہمی بھی منقطع نہیں ہوئی تھی۔ دادو گرڈ اسٹیشن کو محفوظ بنانے کے لئے پاکستان آرمی اور انجینئرز کور نے اپنے تمام وسائل استعمال کئے تھے. علاقے کے لوگوں نے بروقت کارروائی کو سراہا تھا.
خیال رہے کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے دادو میں سیلابی صورت حال کے پیش نظر 500 کلو واٹ بجلی کی پیداوار کرنے والے گرڈ اسٹیشن کو بچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی تھی. وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے دادو میں سیلابی صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سول اور فوجی حکام کو تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کردی تھی جسکے بعد کام میں تیزی آئی تھی.