سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف سرکاری گاڑیوں کے استعمال کے کیس میں دفترخارجہ کے سینئر حکام بھی نیب کے ریڈار پر آ گئے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ابتک ٹی وی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ نیب حکام نے نواز شریف کے خلاف سرکاری گاڑیوں کے استعمال کیس میں دفتر خارجہ کے آٹھ سینئر افسران سے گزشتہ ہفتے تفتیش کی، اس دوران بیرون ملک افسران کو وطن واپس طلب کرکے تفتیش کی گئی ہے، تفتیش ان افسران سے کی گئی جن کا تعلق پروٹوکول سیکشن اور سیکرٹری خارجہ کے دفتر سے تھا، مذکورہ افسران میں نعیم چیمہ ، افتخار عزیز ، صاحبزادہ احمد خان، تصور خان ، سلمان شریف ، سردار عدنان رشید ، وسیم شہزاد اور شجاعت راٹھور شامل ہیں،

نیب کی جانب سے گاڑیوں کی درآمد ، ادائیگی کا طریقہ کار اور استعمال سے متعلق سوال جواب کیے گئے، نیب کی جانب سے جلد سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کو بھی طلب کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے،

Shares: