دہشت گردوں کا حملہ ،پاک فوج کے سپوت جام شہادت نوش کرگئے

باغی ٹی وی : دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکوریٹی فورسز نے ضلع کرم کے علاقے زیوا میں آپریشن کیا۔ اس کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ، ایک افسر کیپٹن باسط ، عمر 25 سال رہائشی ہری پور ، ایک سپاہی عمرا 22 سال اورکزئی کے رہائشی ، سپاہی حضرت بلال نے شہادت پائی ۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے محاصرہ شروع کردیا جس کے بعد سرچ آپریشن جاری ہے۔

Shares: