دہشتگردوں کے ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں سعید آفریدی

0
46

پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکرٹری و رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی کے دفتر کے باہر ہینڈ گرنیڈ ملنے کا معاملے پر سعید آفریدی کا بیان شہر کراچی میں ایک بار پھر دہشتگردی برھ رہی ہے، دہشتگردوں کے ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، اس سے قبل دہشتگردوں کے حملے میں میرے والد سمیت سات خاندان کے فرد بھی شہید ہوچکے ہیں، دو روز قبل رینجرز کی گاڑی پر بھی حملہ کیا گیا، ہم دہشتگردی کے حوالے سے سندھ حکومت کو آگاہ کرچکے ہیں، سندھ حکومت نے ہم سے سیکیورٹی بھی واپس لے لی ہے، شہداء کی قربانیوں سے قائم امن خراب ہونے نہیں دیں گے، سندھ حکومت امن امان سمیت ہر چیز میں مکمل ناکام ہوچکی ہے،ڈی جی رینجرز سے شہر کے حالات پر نوٹس لینے کی درخواست کرتے ہیں.

Leave a reply