ڈائیگناسٹک سنٹر کا افتتاح ، ڈاکٹر یاسمین راشد اور چیف آف ائیر سٹاف مجاہد انور خان نے کیا

0
42

لاہور : پاکستان میں‌ میڈیکل سہولیات کی فراہمی کا ایک اور مرحلے کا افتتاح ، اطلاعات کےمطابق آج پاکستان ایئر فورس ہسپتال میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈائیگناسٹک سنٹر کا افتتاح کردیا گیا، ڈائیگناسٹک سنٹر کا افتتاح صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے پاکستان ایئر فورس ہسپتال میں چیف آف ایئر سٹاف نشان امتیاز ملٹری مجاہد انور خان کے ہمراہ کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کا فیصلہ قابل قدر ہے، پاکستان بزنس کمیونٹی

ذرائع کےمطابق اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈائیگناسٹک سنٹر کی افتتاحی تقریب میں بیس کمانڈر لاہور ایئر کموڈور عمر، ایئر مارشل عامر، ایئر مارشل ابرار، ایئر مارشل طارق ضیاء، ایئر مارشل علی، ونگ کمانڈر سلیمان، سابق ایئر مارشل جنرل (ر) شاہد ذوالفقار، ڈی سی لاہور اصغر جوئیہ، سی وی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

دنیا آج ورلڈ ریبیز ڈے منارہی ہے اور پاکستان میں‌ کتے کاٹنے سے لوگ مررہے ہیں‌ ، کیا یہ کھلا تضاد نہیں‌

تقریب کے حاضرین کو بیس کمانڈر لاہور ایئر کموڈور عمر نے ڈائیگناسٹک سنٹر کی تعمیر کے تمام مراحل اور طبی سہولیات بارے تفصیلی آگاہ کیا۔ وزیر صحت پنجاب اور چیف آف ایئر سٹاف نے ڈائیگناسٹک سنٹر کے افتتاح کے بعد پودا لگا کر شجر کاری مہم کا بھی آغاز کیا۔

بزدلانہ دھماکے پاکستان کو کشمیر پہ اصولی موقف سے نہیں ہٹا سکتے. مصطفٰی کمال

اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈائیگناسٹک سنٹر کے افتتاح کے موقع پر وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت کی بہترین سہولیات پاکستان ایئر فورس کے شاہینوں کا بنیادی حق ہے، حکومت پنجاب پاکستان ایئر فورس ہسپتال میں ہر قسم کی تکنیکی خدمات کی پیش کش کرتی ہے

Leave a reply