دلیپ کمار سے متعلق متنازع ٹوئٹ کرنیوالے بی جے پی رہنما کو ارمیلا ماٹونڈکر کا کرارا جواب
ماضی کی معروف بالی وڈ اداکارہ اور سیاستدان ارمیلا ماٹونڈکر نے لیجنڈری اداکار دلیپ کمارکے حوالے سے متنازع ٹوئٹ کرنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما ارون یادو کو کھری کھری سُنا دیں-
باغی ٹی وی : بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ارون یادو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’محمد یوسف خان (دلیپ کمار) نے صرف فلمی دُنیا میں شہرت اور پیسہ کمانے کے لیے ہندو نام کا استعمال کیا۔
फिल्मी जगत में हिन्दू नाम रखकर पैसा कमाने वाले मोहम्मद यूसुफ खान ( दिलीप कुमार ) का निधन भारतीय फिल्म जगत के लिए अपूरणीय क्षति है!
शोक संतप्त परिवार के प्रति गहन संवेदना!
दिवंगत आत्मा को शांति दे भगवान।
भावभीनी श्रद्धांजलि!
— Arun Yadav 🇮🇳 (@beingarun28) July 7, 2021
بی جے پی رہنما نے لکھا کہ ’دلیپ کمار کے انتقال سے بھارتی فلم انڈسٹری کو نقصان پہنچا ہے۔‘
آخر میں اُنہوں نے دلیپ کمار کے اہلخانہ اور عزیزوں سے اُن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
بی جے پی رہنما کے اس متنازع ٹوئٹ پر جہاں دلیپ کمار کے مداحوں نے سخت الفاظ میں ردّعمل دیا تو وہیں بالی ووڈ اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر بھی خاموش نہ رہیں۔
Shame on you 👎
— Urmila Matondkar (@UrmilaMatondkar) July 7, 2021
ارمیلا ماٹونڈکر نے بی جے پی رہنما کے ٹوئٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کو شرم آنی چاہیے۔‘
واضح رہے کہ دو روزقبل بالی ووڈ لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے ڈاکٹر جلیل پارکر نے بتایا ، "ان کا صبح 7:30 بجے طویل علالت کے باعث انتقال ہوگیا۔” "صبح 8.01 بجے اداکار کے ٹویٹر ہینڈل سے خاندانی دوست فیصل فاروقی نے پوسٹ کیا ،” بہت ہی دل اور گہرے رنج و غم کے ساتھ ، میں کچھ منٹ قبل اپنے پیارے دلیپ صاحب کی وفات کا اعلان کرتا ہوں۔ دلیپ کمار کو گزشتہ روز بھارت کے تمام سرکاری اعزاز کے ساتھ ممبئی کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔