برطانوی صحافی ڈیوڈ روز شہباز شریف کے لیگل نوٹس کے اب بھی منتظر پھر کیا ٹویٹ کر دی؟

0
33

ڈیلی میل کے صحافی ڈیوڈ روز شہباز شریف کے لیگل نوٹس کے اب بھی منتظر پھر ٹویٹ کر دی

باغی ٹی وی رپورٹ: برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے ایک بار پھر اپنی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی دوستوں کیا حال ہیں ، آپ میں سے چند لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ 25 جولائی کی پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ کی پریس بریفنگ کے بارے میں کیا اپ ڈیٹس ہیں، جس میں انہوں نے ڈیلی میل اور میرے خلاف لیگل نوٹس بھیجنا تھا . تو اس بارے آپ کو بتاتا چلوں کہ اب تک کچھ بھی نہیں ہوا .میں اس نوٹس کا منتظر ہوں.


واضح‌رہے کہ برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے ڈیلی میل میں ایک آرٹیکل شائع کیا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ برطانیہ کی غیر ملکی امداد میں پوسٹر بوائے کے طور پر استعمال ہونے والے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین کے لیے دی جانے والی امداد میں سے چوری کی۔

شہباز شریف پر زلزلہ متاثرین کی امداد چوری کرنے کے برطانوی الزام کی شہباز فیملی کی طرف سے تردید کی گئ تھی .شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز نے کہا ہے کہ ان الزامات کے کوئی ثبوت نہیں ہیں یہ سب حکومتی پراپیگنڈہ ہے جو ان کو بدنام کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے . شہباز شریف نے اس کے خلاف لیگل نوٹس بھیجنے کا اعلان کیا تھا.

Leave a reply