تعلیمی اداروں کی بندش ، ڈیلی ویجز والے افراد شدید مشکلات کا شکار، حکومت ان کا خیال کرے
باغی ٹی وی :کورونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند ہیں ، اس وجہ سے جو افراد ان اداروں سے معاشی طور پر وابستہ ہیں اور ڈیلی ویجز کے طور پر اپنا معاشی سرکل چلائے ہوئے ہیں.شدید مشکل کا شکار ہوگئے ہیں.تعلیمی اداروں میں جو افراد کینٹین وغیرہ چلاتےتھے اور روزانہ کی بنیاد پر اپنا رزق کماتے تھے وہ شدید متاثر ہوئے ہیں . ان میں سے بعض کی حالت تو ایسی ہے کہ ان کا چولہا بھی نہیں جل رہا اور وہ قرض لینے اور بھیک مانگنے پر مجبور ہوگئےہیں.
حکومت پاکستان کو چاہیے کہ ایسے افراد کے لیے لازمی طور پر کوئی لائحہ عمل اختیار کرے تاکہ متاثرین اپنے بچوں کو دو وقت کا کھانا کھلا سکیں اور اپنی معاشی ضروریات پوری کر سکیں.واضحرہے کہ اگر ان کا حل نہ نکالا گیا تو ایسے لوگ پھر جرائم اور ڈگیتیاں کرنے پر مجبور ہوں گے.
ایسے حالات کی بہترین مثال یہ ہے کہ کینیڈا کے وزیر اعظم نے ان لوگوں کے لیے سرکاری خرچے کا بندوبست کیا ہے جو کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی طور پر متاثر ہوئے ہیں.حکومت پاکستان کو بھی ایسا کچھ کرنا چاہیے تا مشکل کی گھڑی میں ایسے افراد بے یارو مددگار نہ رہیں.








