داعش کے دہشت گردوں کے خلاف سعودیہ نے اٹھایا سخت قدم

0
38

داعش کے دہشت گردوں کے سعودیہ نے اٹھایا سخت قدم

باغی ٹی وی : سعودی حکومت نے دہشت گرد تنظیم داعش کے پانچ کارکنان کو سزائے موت سنادی.
عرب نیوز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ان ارکان کا ٹرائل ان کے باقی ساتھیوں کے سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں مارے جانے کے بعد شروع ہوا۔ جنہوں نے 45 افراد کو قتل کیا،

اطلاعات کے مطابق پانچوں مجرم داعش کے پینتالیس ارکان پر مشتمل دہشت گردی کے ایک سیل میں شامل تھے۔ان دہشت گردوں نے سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں جرائم کی وارداتیں کی تھیں اور بم دھماکے کیے تھے۔

ان دہشت گردوں نے ابھا میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کا قتل اور ایک مسجد میں بم دھما کے کیے تھے. اسی طرح اس گینگ نے دہشت گردوں نے نجران میں بم دھماکے کیے تھے۔

ملزمان سعودی عرب کی تین مساجد میں بم دھماکے کرنے میں بھی ملوث تھے۔ انہوں نے پہلے اگست 2015 میں ابہا میں سپیشل ایمرجنسی فورسز کی مسجد کو نشانہ بنایا۔

اس حملے میں سکیورٹی فورسز کے 11 اہلکاروں اور چار بنگلہ دیشی کارکنوں سمیت 15 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
اس کے بعد ان ملزمان نے اکتوبر 2015 میں نجران کے علاقے میں اسماعیلی کمیونٹی کی المشہد مسجد کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے تھے۔

Leave a reply