اداکارہ جھانوی کپور کی حال ہی میںفلم ملی ریلیز ہوئی ہے اس میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہ اجا رہا ہے لیکن بھارت کے علاوہ اورسیز میں جہاں جہاں ملی فلم کی نمائش کی گئی اس کے ساتھ اگر پاکستانی فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ ہے تو مولا جٹ کو دیکھا گیا ہے ملی کو نہیں. تاہم فلم میں جھانوی کپور کی اداکاری کو سراہا جا رہا ہے. حال ہی میں جھانوی کپور نے کہا ہے کہ میرے والد نے ہمیشہ میری بہت زیادہ حوصلہ افزائی کی ہے ، میں جو بھی کرتی ہوں وہ فخر محسوس کرتے ہیں.انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری والدہ سری دیوی نہیں چاہتی تھیں کہ میں فلم انڈسٹری میں آئوں لیکن یہ میرے والد ہی تھے جنہوں نے ماں کو منایا اور میں فلم انڈسٹری میں آگئی . انہوں نے کہا کہ مجھے ہر قدم پر میرے
والدین کی سپورٹھاصل رہی ہے اور ماں کے انتقال کے بعد والد نے ہم دونوں بہنوں پر بہت زیادہ توجہ دی ہے. انہوں نے کہا کہ والد کی طرف سے حوصلہ افزائی کی حد یہ ہے کہ میں ڈکار بھی ماروں تو میرے والد کہتے ہیں کہ واہ کیا بات ہے. جھانوی کپور نے کہا کہ میں آج جو بھی کررہی ہوں یا جس بھی مقام پر ہوں اس میں میرے والدین کا بہت بڑا ہاتھ ہے. میرے والد نے ہمیشہ کہا کہ جو آپ کا دل کرتا ہے وہ کرئیے لیکن دل سے کرئیے کامیابی ضرور ملے گی.