پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان نور محمد (سرغنہ)، حماد احمد اور محمد اسد کوگرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے 2 عدد پسٹل بمعہ ایمونیشن، ایک عدد چھینی ہوئی 125 موٹر سائیکل اور موبائل فونزبھی برآمد کرلیے گئے۔

ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹاؤن، سائیٹ ٹاؤن اور بلدیہ ٹاؤن سے ڈکیتی کی 200 سے زائد وارداتوں کے دوران 18 عدد موٹر سائیکل، 15 لاکھ روپے نقدی اور 300 سے زائد موبائل فونز چھیننے کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان نے چھینے ہوئے موبائل فونز کے آئی ای ایم آئی نمبرز تبدیل کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ ملزمان 19 مئی 2023 کو مدینہ کالونی بلدیہ ٹاؤن سے گلزار حسین نامی شہری کو گولی مار کر زخمی کرنے کے بعد اُس سے ڈھائی لاکھ روپے نقدی اور 2 عدد موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ پیر آباد اور مدینہ کالونی میں ایف آئی آرز بھی درج ہیں۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

گرفتارملزمان کو بمعہ اسلحہ،ایمونیشن اور مسروقہ سامانمزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

رہنماوں نے پارٹی قیادت سے ٹکٹ پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے استعفیٰ کی دھمکی دے دی،

زمان پارک کے باہر مختلف رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے اجتجاج

اگر ٹکٹ کا میرٹ میرا نہیں بنتا تو پھر کس کا بنتا ہے؟ عائلہ ملک پھٹ پڑی

تحریک انصاف کے دو ٹکٹس ہولڈرز بھی کرپشن میں ملوث

پنجاب انتخابات کے لئے مبینہ طور پر ٹارگٹ کلر کو ٹکٹ جاری

Shares: