ایسا کئی بار دیکھنے میںآئا ہے کہ بہت سے لوگوں کے ساتھ وارداتیں ہوتی ہیں اور وہ اس کی رپورٹ لکھوانے کیلئے تھانے جانے ست گھبراتے ہیں ، اس کی وجہ صرف پولیس رویہ ہے ، کئی دفعہ ایسا ہوا کہ ملزم تو پکڑا نہیں جاتا مدعی تھانے کے چکر لگا لگا کت تھک جاتا ہے ایسا ہی کچھ راولپنڈی میںہوا ہے
راولپنڈی، تھانہ روات کی حدود میں ڈکیتی کی متعدد وارداتیں جاری ہیں ، کلر سیداں روڈ ڈھوک میجر سٹاپ پر موٹر سائیکل سوار ڈکیت ہزاروں روپے چھین کر با آسانی فرارہو گئے ، تین ڈکیٹوں نے گن پوائنٹ پر بیکری مالک کو لوٹ لیا
نجی ویب نیوز چینل 51 کے نمائندے سے بھی وڈیو کیمرہ، کیش اور قیمتی دستاویزات گن پوائنٹ پر چھین لی گئیں، موٹر سائیکل سوار فرار ہوگئے
ایس ایچ او روات کا متاثرہ شخص کو تھانہ آکر درخواست دینے کا بھی مشورہ ، روات کی حدود میں ڈکیتیاں آئے روز کا معمول بن گئیں جبکہ پولیس صرف کچی رپورٹ بنانے میں مصروف ہے