ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنا گرفتار
کراچی: ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنا گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او معمار نے کریم شاہ مزار روڈ کے قریب کاروائی کی اور ملزم جاوید ولد محمد ولی کوگرفتار کر لیا، ملزم اپنے کارندوں کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرتا تھا۔ گرفتار ملزم سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے. ملزم سے برآمدہ موٹر سائیکل تھانہ سائیٹ سپر ہائی وے کے علاقہ سے اسلحہ کے زور پر چینی گئی تھی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 107/2021 بجرم دفعہ 397/34 تھانہ سائیٹ سپر ہائی وے میں درج ہے جبکہ مقدمہ الزام نمبر 86/2021 بجرم دفعہ 23(i)A درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عادی مجرم ہے قبل از بھی غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں تھانہ سائیٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا سے گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ ملزم سے مزید گرفتاری و بازیابی کے لئے انٹروگیشن جاری ہیں۔