سندھ اسمبلی کے بجٹ سیشن کےدوران ایوان سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ رواں برس کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر 84 افراد کو قتل کیا گیا، بدقسمتی سے ان واقعات میں کوئی مزدور مارا گیا کوئی طالب علم مارا گیا۔ یہ ہماری غلطی تھی کہ ہم ان لوگوں کے گھر نہیں گئے اسٹریٹ کرائم میں جاں بحق شہریوں کے لواحقین کی مدد کے لئے 10 لاکھ روپے دئیے جائیںگے، ہم کیس ٹو کیس جائزہ لیں گے، اگر معاوضے کی رقم بڑھانی پڑی تو دیکھیں گے،
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم کام کرتے ہیں ،اس لیے ہمیں ووٹ ملتے ہیں ،سندھ کے عوام پیپلزپارٹی کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، سندھ حکومت کے علاؤہ کیا کسی صوبائی حکومت نے ایئرپورٹ بنایا ہے ؟اب تھر کی خواتین بھی پنک بسیں چلائیں گی ،تھرپار کر میں پیاز کی چار ارب کی کاشت ہوئی ۔متعدد اسمال ڈیمز بنائے کام کیا اور اپنے کام سے اپوزیشن کا صفایا کیا ،تھر میں ایک سیٹ بھی پی پی نہیں جیتی تھی ،اب پی پی نے اپوزیشن کا صفایا کردیا،سندھ اسمبلی اپنی لیڈر شپ کے اصولوں کے مطابق چل رہی ہے، محترمہ شہید بینظیر بھٹو نے کہا تھا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے جسے بلاول بھٹو نے کر دکھایا،صدرآصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو نے ہمیں بتایا اور سکھایا کہ عوام کی خدمت کس طرح کرنی ہے،کام کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں ووٹ مل رہے ہیں
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاق کے روڈ خراب ہیں جن پر آپ سفر کرتے ہیں اور تنقید سندھ حکومت پر کرتے ہیں ، سندھ حکومت کے زیر کنٹرول سڑکوں کی صورتحال قدرے بہتر ہے،کوشش ہے کہ ملیر ایکسپریس وے کو چودہ اگست تک قائد آباد تک عام ٹریفک کے لئے کھول دیں ۔ وفاق کو کہا ہے کہ لیاری ایکسپریس وے ہمیں دیں تاکہ اس پر ہیوی ٹریفک چلا سکیں ، مگر پتہ نہیں وفاق کو کیا مسئلہ ہے، آپ یہاں بیٹھ کر بس پی پی کی برائی کرتے ہیں ،ہم کام کرتے ہیں اس لئے ووٹ ملتے ہیں ،ابھی تو گزشتہ پانچ برس کے کچھ ترقیاتی منصوبوں پر بات کی ہے
عدالتی وقت کے بعد ٹرائل کیوں ہوا یہی کافی ہے کیس سزا معطلی کا ہے، وکیل سلمان صفدر
عدت کیس میں فیصلہ کرنے کیلیے 12 جولائی تک کا وقت ہے،جج
دوران عدت نکاح کیس،خاور مانیکا 21 جون کو طلب،پیش نہ ہوئے تو فیصلہ ہو گا،عدالت
دوران عدت نکاح کیس،سزا کیخلاف اپیلوں پر دس دن میں فیصلے کا حکم
دوران عدت نکاح کیس،بشریٰ بی بی کے بعد عمران خان کی بھی اپیل دائر
زلفی بخاری میری بیٹیوں کو کالز کرتا ہے، خاور مانیکا عدالت میں پھٹ پڑے
بشریٰ بی بی کو سزا،خاور مانیکا کا ردعمل،نااہلی کے فیصلے پر حیران