قصور
چونیاں کے نواحی علاقہ دین پور ڈوبہ میں ذمیندار اختر بھٹی کی حویلی میں ڈکیتی کی واردات
تفصیلات کے مطابق چونیاں کے گاؤں دین پور ڈوبہ میں بارہ مسلح ڈاکو سترہ مویشی مالیت تیس لاکھ روپےاور دو لاکھ نقدی رقم چھین کر فرار ہو گئے
ڈاکووُں نے تین گھنٹے یرغمال بنا کر ذمیندار اور اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں
اطلاع ملنے پر تھانہ چھانگا مانگا پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ مثاثرہ افراد نے مقدمہ اندراج کیلئے تحریری درخواست تھانہ چھانگا مانگا میں دے دی
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کا کھوج لگانے کیلئے کرائم سین نے شوائد اکھٹے کر لئے ہیں

Shares: