ڈاکو کی شناخت واضع،پولیس گرفتار کرنے سے گریزاں

قصور
پورا ایک ماہ قبل دن کی روشنی میں عین وسط شہر قصور میں ہوئی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج ہونے کے باوجود بھی پولیس ملزم گرفتار کرنے سے قاصر ،متاثرہ شحض کی ڈی پی او قصور سے نوٹس لینے کی اپیل

تفصیلات کے مطابق قصور تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدود بمقام مسجد بلال بالمقابل اردو بازار نزد چوک ماتماں والا میں 28 مارچ کو دن 5 بجے شہری رکشہ ڈرائیور سلمان عرف کالی ذات کمبوہ سے اسلحہ کے زور پر پیدل ڈاکوؤں نے مبلغ 6000 روپیہ اور قیمتی اینڈرائڈ موبائل فون چھین لیا تھا جس پر 15 فائیو پر کال کرنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کروائی مگر واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج تک حاصل نا کی گئی جس پر اگلے روز متاثرہ شحض جائے وقوعہ پر پہنچا تو دیکھا کہ وقوعہ سے پانچ مکان آگے سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہیں جن کے مالکان سے استدعا کی گئی تو انہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج ریکارڈ کر دی جو کہ تھانہ سٹی اے ڈویژن کو دی گئی مگر ابھی تک ڈاکو کا چہرہ واضع ہونے کے باوجود پولیس ڈاکو کو پکڑنے سے گریزاں ہے حالانکہ ڈاکو کی پہچان بلکل واضع ہے اور متاثرہ شحض کے مطابق اسی نے مجھ سے واردات کی ہے
جبکہ ڈاکو سی سی ٹی وی کیمرے دیکھ کر اپنا چہرہ چھپا رہا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ڈاکو قریبی رہائشی ہے حالانکہ اس واقعہ کی ایف آئی آر بھی درج ہو چکی ہے مگر پولیس کی سستی تشویشناک ہے
متاثرہ شحض و شہریوں نے ڈی پی او قصور سے نوٹس لے کر فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

Comments are closed.