ڈاکوؤں کی لاہور میں پولیس پر فائرنگ،گاڑی تباہ، ایک ڈاکو ہلاک،کتنے تھے مقدمے؟

ڈاکوؤں کی لاہور میں پولیس پر فائرنگ،گاڑی تباہ، ایک ڈاکو ہلاک،کتنے تھے مقدمے؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہورمیں سی آئی اے ماڈل ٹاؤن پولیس پر کاچھا روڈ پر ڈاکوؤں کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی ہے، ڈاکووں کی فائرنگ سے پولیس۔کی گاڑی تباہ ہوگئی

ڈی ایس پی سی آئی اے ماڈل ٹاون سید حسین حیدر کے مطابق لاہور میں فائرنگ سے ایک گرفتار ڈاکو اپنی ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ، ہلاک ڈاکووں کی شناخت وقاص عرف عاطی اور رمضان عرف قیدو کے نام سے ہوئی

ڈی ایس پی سی آئی اے ماڈل ٹاون سید حسین حیدر کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر محمود بھٹی گرفتار ملزم وقاص عرف عاطی کو ساتھ لے جاکر رمضان عرف قیدو نامی ملزم کی گرفتاری کے لئے کاچھا روڈ حویلی میں چھاپہ مارا ، ملزمان رمضان اور 3ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر شدید فائرنگ کردی ، گرفتار ملزم وقاص عرف عاطی اور ملزمان کا ساتھی رمضان عرف قیدواپنے ہی ساتھی نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے

ڈی ایس پی سی آئی اے ماڈل ٹاون سید حسین حیدرکا مزید کہنا تھا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان اندھیرےکا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ،ملزمان نے سبزہ زار کے علاقہ لالہ زار کالونی میں دوران واردات ایک شخص کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا ملزمان ڈکیتی مزاحمت قتل میں جیل سے رہا ہوکر آئے تھے، لاک ڈاکووں کی لاشوں کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے ، ملزمان پر 100 سے زیادہ مقدمات درج اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ،

Comments are closed.