گزشتہ رات تھانہ ہٹڑی کی حدود صادق لیونا میں حیدرآباد پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ پیش آیا جس میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس مقابلے میں ایک پولیس اہلکار اسد چنہ زخمی ہوا

اس حوالے سے ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ نے میڈیا سے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ آپ تمام کے علم میں ہے کہ تھانہ چھلگری کی حدود ٹنڈو سعید خان نیشنل ہائی وے کے قریب ڈکیتی کی ایک بڑی واردات پیش آئی جس میں بینک کیش لے جانے والی وین کو 11 مسلح ملزمان نے لوٹ لیا تھا، اس واردات میں ملزمان 15 کروڑ 29 لاکھ کیش رقم لوٹ کر فرارہوگئے تھے ڈکیتی کی واردات میں پولیس نے وین ڈرائیور اصغر شاہ اور مرزا کو پولیس تحویل میں لے لیا تھا، جنہوں نے ڈکیتی کی اس واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا مزید گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر ملزم انیس چنا کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی جس کے بعد دیگر ملزمان اور لوٹی ہوئی رقم برآمد ہوئی گزشتہ روز گرفتار ملزم انیس چنا کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کے چھپے ہوئے ٹھکانے پر چھاپہ مارا گیا جہاں ڈاکوؤں نے پولیس کے پہنچنے پر فائرنگ شروع کردی۔ جوابی کاروائی میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس تحویل میں ڈاکو انیس چنا اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا

دوران تلاشی ڈاکوؤں کے ٹھکانے سے کیش رقم 5 کروڑ 10 لاکھ روپے، 3 عدد 30 بور پسٹل، 1 عدد کلاشنکوف، 2 عدد موٹر سائیکل اور ملزمان کے شناختی کارڈ وغیرہ برآمدہ ہوئے گرفتار ملزم انیس چنا نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ مجھ سمیت 10 لوگوں پر مشتمل گروپ نے ملکر ڈکیتی کی واردات کی تھی جس کا سرغنہ طاہر عرف ماموں عرف قاسم ہے مزید ملزم نے سندھ اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں بینک ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہلاک ڈاکوؤں کے متعلق معلومات اور کرمنل ریکارڈ چیک کیا گیا جس کے مطابق ملزم طاہر عرف ماموں پر ڈکیتی، پولیس مقابلے سمیت دیگر سنگین نوعیت کے 9 مقدمات درج ہیں

ایس ایس پی حیدرآباد نے میڈیا کے سوالات کے جوابات میں کہا کہ پولیس کاروائی جاری ہے جو آخری ملزم اور لوٹی گئی رقم کی برآمدگی تک جارہی رہے گی، میری ٹیم نے دن رات کام کرکے اس حد تک کامیابی حاصل کی ان شاءاللہ دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفت میں لیں گے

200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

نازیبا ویڈیو سیکنڈل،پولیس لڑکیوں کو بازیاب کروانے میں تاحال ناکام

شہر قائد، ایک ہفتے میں نالوں سے 11 لاشیں برآمد

مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

مارگلہ ہلز میں آگ لگا کر ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے 3 ساتھی گرفتار کر لئے گئے ہیں

ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

 پرویز الٰہی نے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں نشتر ہسپتال ملتان کے واقعہ پر سخت ایکشن لیا

Shares: