ہریانہ :بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دلتوں کی بھی شامت آئی ہوئی ہے. کبھی مسلمان مارا جاتا ہے تو کبھی دلت کو بے دردی سے قتل کیا جاتا ہے .مسلمانون کی طرح اقلیتی طبقہ اور دلتوں پر مظالم رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ ہریانہ کے سونی پت میں دلت نوجوان کی بے رحمانہ پٹائی کا ایک نیا ویڈیو سامنے آئی ہے۔بڑی بھیانک خبریں گردش کر رہی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ دلت شخص کھیت میں کام کرنے اور جانوروں کو پانی پلانے سے انکار کر رہا تھا اس لیے مبینہ طور پر اعلیٰ ذات سے تعلق رکھنے والے کچھ دبنگوں نے اس پر بہت زیادہ تشدد کیا۔ افسوسناک یہ ہے کہ تشدد کے دوران اسے نیم عریاں بھی کیا گیا اور پھر اس کی ویڈیو بناتے ہوئے گندی گندی گالیاں دی گئیں

۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق مبینہ طور پر اعلیٰ ذات سے تعلق رکھنے والے لوگ اس قدر ظالمانہ رویہ اختیار کیے ہوئے تھے کہ نیم عریاں حالت میں دلت نوجوان کی پٹائی بھی کی اور اسے گانے پر ڈانس کرنے کے لیے بھی مجبور کیا۔ اسے بار بار پینٹ اتارنے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے۔ خود پر بری طرح حملے سے زخمی دلت گڑگڑاتے ہوئے چھوڑنے کی اپیل کرتا ہے لیکن بدمعاش اپنا ظلم جاری رکھتے ہیں۔ اس دوران ایک اور شخص دلت کے پاس پہنچتا ہے، اسے گندی گالیاں دیتا ہے اور منھ پر تھپڑ مارتا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولس نے معاملہ درج کر لیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ دلت نوجوان کی پٹائی کرنے والوں کی شناخت ہو چکی ہے۔ ملزمین کی گرفتاری کے لیے کارروائی بھی شروع ہو چکی ہے۔

Shares: