دنانیر مبین بطور ڈرامہ ہیروئین شائقین کی توجہ ھاصل کر پائیں گی؟‌

سوشل میڈیا سے راتوں رات شہرت کمانے والی دنا نیر مبین کی حال ہی میں ڈرامہ سیریل محبت گمشدہ میری آن ائیر ہوئی ہے، اس میں وہ مرکزی کردار کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں ، ان کے ساتھ خوشحال خان بطور ہیرو کام کررہے ہیں، ڈرامے کی ابتدائی قسط میں دیکھیں تو دنانیر مبین ڈرامہ شائقین کو متاثر نہیں کر سکیں ، ان کی اداکاری بھی خاص متاثر کن نہیں ہے ، یہاں تک کہ ان کا جو حلیہ لوگ سوشل میڈیا پر دیکھ چکے ہیں وہی ڈرامے میں نظر آرہا ہے. دنانیر مبین اور خوشحال خان کی جوڑی کی بھی سمجھ نہیں آرہی ، سمجھ سے بالاتر ہے کہ دنانیر میبن کو کیا سوچ کر ڈرامے میں کاسٹ کیا گیا ہے اور خصوصی طور پر خوشحال خان کو بطور ہیرو ڈرامے میں رکھا گیا،

ڈرامے کی کہانی جو ابھی تک دکھائی گئی ہے اس کے مطابق دنانیر مبین گھر کی لاڈلی لڑکی ہے جو اپنے ہمسائے کے بیٹے کو پسند کرتی ہے ، وہ اسے پسند کرتا ہے لیکن دونوں ایک دوسرے کے ساتھ اظہار محبت نہیں کر پاتے ، دوسری طرف دنانیر کی بہن اسکی ھرکتوں کو نوٹس کرتے ہوئے اسے بارہا وارننگ دے رہی ہے کہ باز آجائو ورنہ کسی مشکل میں پھنس جائو ، ڈرامے کی کہانی آگے بڑھے گی تو پتہ چلے گا کہ یہ اصل میں دیکھنے والوں کو پیغام کیا دینا چاہتی ہے.

Comments are closed.