اسرائیل کی فلسطین پر دہشتگردی کے خلاف دُنیا بھر کے فنکار اپنی آواز بلند کررہے ہیں اور فوری طور پر غزہ میں جنگ بند کا مطالبہ بھی کررہے ہیں۔ماہرہ خان کے علاوہ پاکستان کی نامور سلیبرٹیز فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والے ظلم پر آواز بلند کررہے ہیں. دنانیر مبین نے بھی فلسطینیوں کے حق میںآواز اٹھائی ہے . انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکائونٹ پر اسرائیلی وزیراعظم کا ایک ٹویٹ شئیر کیا ہے جس میںانہوں نے لکھا ہے کہ یہ جنگ تاریکی اور روشنی کے بچوں کے درمیان ہے. یہ ٹویٹ پڑھ کر مجھے بہت دکھ ہوا. میںاس ٹویٹ کو کبھی نہیں بھولوں گی اور دنیا کو بھی نہیں بھولنے دوں گی .
دنیا کو چاہیے کہ اس ظلم کے خلاف متحد ہو کر اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں.” اسرائیلی فلسطینیوں کی نسل کشی کررہے ہیں اور کچھ ملک اس پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں”. دنانیر مبین نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ دل ہل گیا ہے فلسطینیوں کے ساتھ ہوتا یہ ظلم دیکھ کر. یاد رہے کہ اسرائیل کو فلسطین کے خلاف جنگ میں امریکا، برطانیہ اور بھارت کی بھرپور حمایت حاصل ہے، امریکا کی جانب سے اسرائیل کے لیے بھیجے جنگی طیارے بردار بحری جہاز نزدیکی ساحل تک پہنچ گیا ہے جب کہ ایک اور بحری بیڑہ بھی جلد روانہ کیا جائے گا۔