سوشل میڈیا سے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی دنانیر مبین آج کل نیویارک میں ہیں انہوں نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکائونٹ سے ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں وہ نیویارک کے مختلف شہروں میں مختلف مقامات پر دیکھی جا سکتی ہیں . وہ اس وڈیو میں سیر سپاٹے اور مستیاں کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں. دنانیر وڈیو میں خاصی خوبصورت لگ رہی ہیں. انکی یہ وڈیو ان کے مداح خاصی پسند کررہے ہیں. دنانیر مبین اکثر سوشل میڈیا پر ایسی وڈیوز ڈالتی رہتی ہیں جن کو عوامی سطح پر کافی پذیرائی ملتی ہے ان کی ھالیہ اس وڈیو کو بھی خاصی پذیرائی مل رہی ہے. یاد رہے کہ دنانیر مبین نے سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کی انہوں نے اپنی سہیلیوں کے ساتھ ایک وڈیو
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس میں یہ کہہ رہی ہیں کہ یہ میں ہوں یہ میری فرینڈز ہیں اور ہماری پارٹی ہو رہی ہے. اس وڈیو نے پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت سمیت پوری دنیا میںمقبولیت حاصل کی اور دنانیر کے دیوانے بالی وڈ کے نامور ستارے بھی بن گئے. آج دنانیر پاکستان شوبز انڈسٹری کا ایک اہم نام ہیں وہ ڈراموں میں کام کررہی ہیں وہ مختلف ایونٹس میں بطور مہمان خصوصی بھی شرکت کرتی ہیں. یوں سوشل میڈیا نے ان کی قسمت کا ستارہ بلند کر دیا .