اوکاڑہ :ملن ہوٹل رقص وسرود کی محفل پر چھاپہ،2رقاصاؤں سمیت 23من چلے گرفتارکئی فرار
اوکاڑہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار)ملن ہوٹل رقص وسرود کی محفل پر چھاپہ،2رقاصاؤں سمیت 23من چلے گرفتار12 فرارہونے میں کامیاب
تفصیل کے مطابق رینالہ خورد میں کلمہ چوک پرواقع ملن ہوٹل پرتھانہ سٹی پولیس نے چھاپہ مارا ہے ،پولیس کی اس کارروائی میں 2رقاصاؤں سمیت 23من چلوں کو گرفتارکرلیا ہے،جبکہ 12 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،موقع سےرقاصاؤں پر نچھاور کی گئی نقدی اورشراب برآمد بھی برآمد کرلی، پولیس نے 35 افراد کےخلاف امتناع منشیات اور ایمپلی فائر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے