مزید دیکھیں

مقبول

گوجرانوالہ: پولیس شہداء کی فیملیز کے اعزاز میں افطار ڈنر، تحائف اور شجرکاری مہم کا انعقاد

گوجرانوالہ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی) پولیس لائنز گوجرانوالہ میں...

اوچ شریف: زمین کے تنازعہ نے نوجوان کی جان لے لی

اوچ شریف (نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف کے...

ارمغان سے منشیات کے کاروبار اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع

محکمہ ایکسائز سندھ کے نارکوٹکس کنٹرول ونگ نے آرگنائزڈ...

سیالکوٹ:روزہ تزکیہ نفس ہے، جس سےظاہر اور باطن پاک ہو جاتا ہے. ارشد جاوید وڑائچ

سیالکوٹ، باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض) پارلیمانی سیکرٹری...

خطرہ: امریکا میں پاکستانی سفارتخانہ بںدکردیاگیا

واشنگٹن :خطرہ: امریکا میں پاکستانی سفارتخانہ بںدکردیاگیا ،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے امریکا میں موجود پاکستانی سفارتخانے کو بند کردیا گیا۔

واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری اعلامیے کے مطابق سفارتخانے کے ممکنہ طور پر وائرس کی زد میں آنے کے پیش نظر سفارتخانے سمیت قونصلر حصے کو بھی 4 سے 6 جنوری تک 3 دن کے لیے بند کردیا گیا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ اس دوران سفارتخانے کے احاطے کو وائرس و جراثیم سے پاک کیا جائے گا اور عملے کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق اس دوران قونصلر سروسز دستیاب نہیں ہوں گی البتہ ویزا اور پاسپورٹ کی تجدید اور میل ان ویزا سروسز آن لائن دستیاب ہوں گی۔

واضح رہے کہ امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں اب تک 2 کروڑ 6 لاکھ 39 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 3 لاکھ 51 ہزار 580 ہلاک ہو چکے ہیں۔

ابتدائی طور پر کیسز تیزی سے رپورٹ ہونے کے بعد کچھ عرصے کے لیے صورتحال میں بہتری آئی لیکن پھر کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد دوبارہ سے بڑی تعداد میں کیسز رپورٹ ہونے لگے اور ایک دن میں ڈھائی ہزار سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

برطانیہ سے آنے والے مسافروں میں کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت ہونے کے بعد مختلف ممالک کے ساتھ ساتھ امریکا نے بھی برطانیہ سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کردی تھی۔

خیال رہے کہ عالمی وبا سے اب تک دنیا بھر میں 8 کروڑ 51 لاکھ افراد متاثر جبکہ 18 لاکھ 43 ہزار ہلاک ہوچکے ہیں۔