لاہور:اقرارالحسن پرحملہ کس نے کروایا ؟گرفتارملزمان سے متعلق خطرناک حقائق سامنے آگئے ،اطلاعات کے مطابق پولیس نے معروف صحافی اقرارالحسن پرحملہ کرنے والے چارملزمان گرفتارکرلیے ہیں،یہ ملزمان بڑے خطرناک معلوم ہوتے ہیں
باغی ٹی وی کے مطابق ڈیفینس پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے چارخطرناک افراد کوگرفتارکرلیا ہے
پنجاب پولیس لاہور نے حملہ کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے قانون اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق مزید کاروائی جاری ہے https://t.co/bwvZBRv0Xz pic.twitter.com/SN2uN9VYXS
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) December 12, 2020
ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کی طرف سے ان گرفتاریوں کی اطلاع دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چارخطرناک ملزمان گرفتارکرلیئے گئے ہیں ، پولیس اب اس بات کی تفتیش کررہی ہے کہ اس سارے کھیل کے پیچھے چھپی وہ شخصیت کون ہے جس نے کرائے کے قاتل لے کراقرارالحسن کومارنے کی کوشش کی