سندھ کےڈاکووں کےپاس کتناخطرناک اسلحہ خود کتنےخطرناک:سندھ ہائی کورٹ میں رپورٹ جمع

0
88

سکھر: سندھ کے ڈاکووں کے پاس کتناخطرناک اسلحہ اورکتنے خطرناک:سندھ ہائی کورٹ میں رپورٹ جمع ،اطلاعات کے مطابق سندھ میں کچے کے علاقے کے ڈاکووں کے حوالے سے خطرناک رپورت جمع کروا دی گئی ہے

اس ‌حوالے سے باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ کچے کے علاقے کے ڈاکوؤں کے پاس راکٹ لانچرز سمیت خطرناک اسلحہ موجود ہے

ایس ایس پی گھوٹکی نے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں رپورٹ جمع کراتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس کے پاس ڈاکووں کامقابلہ کرنے کے لیے جدید اسلحہ نہیں ہے جس کی وجہ سے اہلکارمقابلہ کرنے سے خوف کھاتے ہیں

ادھر سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروائی جانے والی اس رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ کچے میں موجود ڈاکوؤں کے پاس اینٹی ایئر کرافٹ گنز ہیں،

یاد رہے کہ چند ہفتے پہلے کچے کے علاقے میں سندھی ڈاکووں کے خلاف ایک بہت بڑے آپریشن کا اغاز کیا گیا جس میں پولیس کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ،

یہ اپریشن چند دنوں کے بعد ختم کردیا گیا ، اس دوران اس آپریشن کی ناکامی کا ذمہ دار بھی پولیس کوقرار دیا گیا ،

اس موقع پر تحقیقات کے نتیجے میں چند پولیس اہلکاروں کے ڈاکووں سےخفیہ را بطوں کا انکشاف ہوا ، ان تحقیقات میں ایک چیز یہ بھی سامنے آئی کہ کچے کے ان ڈاکووں کوممبران اسمبلی ، وز را اوردیگرپولیس اہلکاروں کی حمایت بھی حاصل ہے

ادھراسی اثنا میں سندھ ہائی کورٹ نے بھی سندھ پولیس سے کچے کے علاقے کے ڈاکووں کےبارے میں رپورٹ طلب کی جس کا جواب آج جمع کروا دیا گیا ہے مگریہ جواب وہاں کے کمزوراوربے بس لو گوں کے لیے بجلی بن کرگرا ہے

Leave a reply