دانیال افضل پاکستانی ٹیلی وژن اور فلم کے معروف ادا کارہیں جو کئی پاکستانی فلموں اور ٹی وی شوز کا حصہ بن چکے ہیں۔دانیال افضل خان نے 2016 میں شوبز کی دنیا میں‌ قدم رکھا اور قلیل عرصے میں اپنا نام بنانے میں‌ کامیابی حاصل کی . دانیال ظفر اب ڈرامہ سیریل "دل ہی تو ہے ” میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔دانیال کے علاوہ کاسٹ میں ماریہ ملک، علی انصاری اور زویا ناصرکے نام قابل زکر ہیں. دانیا ل افضل ہارون نامی نوجوان کا کردار ادا کررہے ہیں جس کی شخصیت کے کئی پہلو ہیں، وہ دوراندیش بھی ہے اور ہمدرد بھی اور اپنی محبت اوردلی جذبے کے ساتھ اپنے لائحہٗ عمل اور اپنی خواہشات کے مطابق زندگی گزارتا ہے۔ڈرامے کی کہانی دو ستوں اور فیملی

کے درمیان پیچیدہ رابطوں کی عکاسی کرتی ہے جبکہ ڈرامے کا پلاٹ بہت مضبوط ہے جس میں مختلف اتار چڑھاؤ آتے ہیں اور دکھایا گیا ہے کہ رشتوں کے درمیان الجھے بندھنوں کے ساتھ زندگی میں کتنی جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔دانیال ظفر بلاشبہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں ان کے مداح ان کو ضرور اس ڈرامے میں سراہیں گے. دوسری طرف دانیال ظفر بھی اس کردار کو لیکر کافی خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ مجھے کچھ نیا کرنے کا موقع مل رہا ہے.

Shares: